لاہور: کامیڈین طارق ٹیڈی کی یتیم بیٹیاں امداد کیلیے گورنر ہاؤس جاپہنچیں

حالات خراب ہونے کے بعد بچیوں کا تعلیمی سلسلہ رک گیا۔ اسٹیج اداکار کی یتیم بیٹیوں کی وراثتی حق اور امداد فراہم کرنے کی اپیل

اسٹیج کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی مرحوم کی صاحبزادیاں والد کی موت کے بعد بے سہارا ہوگئیں اور امداد کے حصول کیلیے گورنر ہاؤس پنجاب جاپہنچی۔

حالات خراب ہونے کے بعد بچیوں کا تعلیمی سلسلہ رک گیا۔ اسٹیج اداکار کی یتیم بیٹیوں کی وراثتی حق اور امداد فراہم کرنے کی اپیل

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹیج انڈسٹری کے معروف اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ سال نومبر میں جگر کےعارضے میں مبتلاہونے کےبعد 46سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔گزشتہ روز ان کی بیٹیاں گورنر ہاؤس لاہور کے باہر پہنچ گئیں اور پلے کارڈ اٹھا کر فراہمی امداد کی اپیل کردی۔

بچیوں کا کہنا ہے کہ  پاپا نے ہمیں بڑے نازوں سے پالاتھالیکن ان کے انتقال کے بعد کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔بچیوں نے کہاکہ ہمارے گھر کے حالات بہت خراب ہیں، ماما نے ہمیں اسکول سے بھی اٹھادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ، برائے مہربانی ہماری مالی مدد کی جائے اور ہمیں ہمارا وراثتی حق دیا جائے۔

متعلقہ تحاریر