پاکستان فلم انڈسٹری کا نام عید فلم انڈسٹری رکھنے کی تجویز
لالی ووڈ پکچرز نے عیدالفطر پر بیک وقت 5 فلموں کی ریلیز کے فیصلے کو مذاق قرار دے دیا

پاکستان فلم انڈسٹری میں فلموں کی ریلیز پہلے ہی انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ جدید سنیماز ویران پڑے ہیں اور سرمایہ کار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔
ایسے میں پاکستانی فلم سازوں کے عیدالفطر کے موقع پر بیک وقت 5 فلموں کی ریلیز کے فیصلے سنیما مالکان کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلی ناظرین کو بھاگیا
سونیا حسین کی نئی ایکشن فلم ”دادل“ کی پہلی جھلک جاری
لالی ووڈ پکچرز کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ عیدالفطر کے موقع پرسپر اسٹار فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی سمیت 5 فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جن میں محسن عباس کی سپر پنجابی،میکا ذوالفقار کی ہوئے تم اجنتی ، سونیا حسین کی دادل اور فلم دوڑ شامل ہے۔
It is a big joke to the Pakistan film industry to release 5 Films simultaneously on Eid when cinemas remain deserted all year round and the audience has nothing to watch.
Such an industry should be given the title of Eid Film Industry instead of #PakistanFilmIndustry. pic.twitter.com/cGBz0heOpY
— Lollywood Pictures 🇵🇰 (@LollyPictures) February 28, 2023
لالی ووڈ پکچرز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب سال بھر سنیماز صحرا کا منظر پیش کرتے ہیں اور ناظرین کے پاس دیکھنے کے پاس دیکھنے کیلیے کچھ نہیں ہوتا تو عید پر بیک وقت 5 فلموں کی ریلیز ایک مذا ق ہے۔ایسی انڈسٹری کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے بجائے عید فلم انڈسٹری رکھ دینا چاہیے۔









