اداکارہ سشمتا سین کو دل کی راہوں میں تنگی پر اسٹنٹ ڈلوانا پڑگیا
کچھ دن قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا، فوری طور پر انجیوپلاسٹی کرکے اسٹنٹ ڈالا گیا، بیماری سے صحت یاب ہورہی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ حسینہ عالم سشمتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے ان کے دل میں اسٹنٹ ڈال دیے گئے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سشمتا سین اور للت مودی جلد شادی کرنے والے ہیں؟
کیا سشمتا سین سابق وزیراعظم عمران خان کا فی میل ورژن ہیں؟
47 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور فوری طور پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا۔
View this post on Instagram
سشمیتاسین نے مزاحیہ انداز میں لوگوں کو بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔
اداکارہ سشمتا سین نے بتایا کہ ان کے والد کہا کرتے ہتھے کہ”اپنے دل کو پرسکون رکھو اور خوش رہو، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا“۔بھارتی اداکارہ نے وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔