پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پچھاڑدیا، سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی

پٹھان نے دنیا بھر میں 1026 کروڑ روپے کمائے ہیں جس میں 640 کروڑ روپے ہندوستان سے اور 386 کروڑ روپے بیرون ملک سے آئے ہیں، کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا پر پٹھان کی کامیابی کا جشن منایا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے باہو بلی 2 کو بھی پچھاڑ دیا اور سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی۔

25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم  پٹھان نے 5 ہفتے بعد بھی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم کی ایک ٹکٹ خریدنے پر ایک مفت ملنے کی پرکشش پیشکش بھی فلم بینوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹھان نے دنیا بھرمیں 1000 کروڑ، بھارت میں500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل

 سینما گھروں میں اپنے چھٹے جمعے کو فلم انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق 1.20 کروڑ روپے (ابتدائی تخمینہ) کمانے میں کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں فلم کا نیٹ باکس آفس کلیکشن 528.89 کروڑ روپے ہوگیا۔

یش راج فلمز نے فلم کی مجموعی آمدن کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ دنیا بھر میں پٹھان نے 1026 کروڑ روپے کمائے ہیں جس میں 640 کروڑ روپے ہندوستان سے اور 386 کروڑ روپے بیرون ملک سے آئے ہیں۔

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا پر باکس آفس پر فلم کی کامیابی کا جشن منایا ۔انہوں نے لکھاکہ پٹھان کے ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے بھی جمعہ کو انکشاف کیا کہ پٹھان اب سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل  یہ ریکارڈ ایس ایس راجامولی کیفلم  باہوبلی دی کنکلوژن کے ہندی ورژن کو  510.99 کروڑ روپے کے ساتھ حاصل  تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  ”پٹھا ن کا  ہندی میں باہو بلی2  کی مجموعی آمدن کے ریکارڈ کو عبور کرنا میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے،ایک بار پھر ان تمام ناظرین کا شکریہ جنہوں نے فلم کی حوصلہ افزائی کی“۔

تاہم اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم ’تو جھوتھی میں مکّار‘ کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم کتنی کامیابی حاصل کرے گی۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 8 مارچ کو ہولی کے تہوار پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر