عشنا شاہ کا اسلام آباد میں ولیما، دلہا دلہن اور مہمانوں نے گالف کھیلی
آسٹریا میں منعقدہ ولیمے میں اداکاراحمد علی اکبر نے بھی شرکت کی۔دلہا دلہن مہمانوں نے ولیمے میں گالف کھیل کر تقریب کا لطف دوبالا کردیا۔
شادی کی تصاویر اور وڈیوز پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد نوبیاہتا اداکارہ عشنا شاہ نے خاموشی سے ولیمہ کرلیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ ولیمے میں اداکاراحمد علی اکبر نے بھی شرکت کی۔دلہا دلہن مہمانوں نے ولیمے میں گالف کھیل کر تقریب کا لطف دوبالا کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عشنا شاہ نے گالفرحمزہ امین سے شادی کرلی
عشنا شاہ نے ٹرولز سے معافی مانگنے کے بعد انسٹاگرام کو خیرباد کہہ دیا
شادی کی تصاویر اور وڈیوز پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد اداکارہ کی ولیمے کی تصاویر سامنے نہیں آئیں کیونکہ اداکارہ اپناانسٹاگرام اکاؤنٹ غیرفعال کرکے بیرون ملک روانہ ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
جمعے کو منعقدہ ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور وڈیوز حمزہ امین نے شیئر کی تھیں جس میں دلہا دلہن کو تقریب میں مہمانوں کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تقریب میں ناصرف حمزہ امین نے گالف کھیلی بلکہ نوبیاہتا عشنا شاہ بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اداکار احمد علی اکبر نے بھی ساتھی اداکارہ کے ولیمے میں شرکت کی اور گالف سے لطف اندوز ہوئے۔
مقبول ڈرامہ سیریل پری زاد میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ نے اپنے ولیمے میں خوبصورت سفید ساڑھی زیب تن کی اور لباس کے حساب سے سفید موتیوں کاہار،جھمکے اور ٹیکے کے ساتھ ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا جبکہ حمزہ امین سرمئی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔