دیپیکا پڈوکون اور رض احمد آسکر کی میزبانی کیلیے منتخب
95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں منعقد ہوگی

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو آسکر ایوارڈز 2023 میں میزبانی کےلیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 12مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد وارثی اور اہلیہ پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر پابندی عائد
پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پچھاڑدیا، سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی
دیپیکا پڈوکون اوررض احمد کے علاوہ اکیڈمی ایوارڈز کے میزبانوں کی طویل فہرست میں ڈوین جانسن، ایملی بلنٹ ، مائیکل بی جارڈن، گلین کلوزاور ٹرائے کوٹسور بھی شامل ہیں ۔
View this post on Instagram
جنیفر کونلے، سیموئل ایل جیکسن، ملیسا مک کارتھی، زوے سلڈانہ، ڈونی ین، جوناتھن میجرز اور کوئسٹ لو بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسکر ایوارڈز میں میزبان شخصیات کی فہرست بھی شیئر کی، دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے اس پر کمنٹ سیکشن میں تالیاں بجانے والی ایموجیز شیئر کیں۔
واضح رہے کہ رواں سال آسکر ایوارڈز بھارت کیلیے خاص اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس سال ایس ایس راجامولی کی آر آر آر اور چیلو شو سمیت 3 بھارتی فلمیں آسکر ایوارڈز کیلیے نامزد کی گئی ہیں۔









