سوارا بھاسکر نے اپنی سہاگ رات کی تصویر شیئر کردی
ماں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میری سہاگ رات فلمی ہو، اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری پر تحریر
بھارت کے سماجی کارکن فہد احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سوارا بھاسکر نے حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی رات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اب اس سے پہلے کہ آپ اپنے دماغ میں کوئی تصویر بنائیں، ہم یہ واضح کر دیتے ہیں کہ اداکارہ نے ابھی ’سہاگ رات‘ کے لیے اپنے سجے ہوئے بیڈ روم کی تصویر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی
سوارا بھاسکر کی شادی قانونی ہے اسلامی نہیں، اسلامی اسکالر کے ٹویٹ نے تنازعہ کھڑا دیا
اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خوبصورت پھولوں سے سجا ان کا حجلہ عروسی دیکھاجاسکتا ہے۔
Hain aisa bhi hota hai kya 😂#swarabhaskar pic.twitter.com/36xj6uTu04
— stay peaceful (@staypeaceful__) March 2, 2023
سوارا نے تصویر کے ساتھ ایک سائیڈ نوٹ بھی لکھا جس میں لکھا کہ” ماں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میری سہاگ رات فلمی ہو“۔ اطلاعات کے مطابق سوارا کی والدہ نے گھر کی سجاوٹ کے لیے مہشور اسٹائلسٹ پرینکا یادو کی خدمات حاصل کی تھیں۔
یادر ہے کہ سوارا بھاسکر نے رواں سال 6 جنوری کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کورٹ میرج کا اندراج کرایا تھاتاہم انہوں نےاپنی شادی کا اعلان ویلنٹائنز ڈے کے دو دن بعد 16 فروری کوکیا تھااور اپنے پرستاروں کو حیران کردیا تھا۔ اداکارہ نے انتہائی سادگی کے ساتھ شادی کی تھی۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کے دن اپنی والدہ کی ساڑھی اور زیورات زیب تن کیے تھے۔