صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا

اداکارہ اور اداکار نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکار محب مرزا اور پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی شادی ہو گئی ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں فنکاروں کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق کی گئی تھی اور نہ ہی تردید کی گئی تھی۔ جوڑا عمومی طور پر عوامی تقریبات اور سماجی اجتماعات میں اکٹھے شرکت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ جس کے بعد ان کی شادی کے بارے میں افواہوں نے جنم لیا۔

ڈرامہ سیریز "زندگی گلزار ہے” میں اپنے کشف کے کردار سے صنم سعید ناقابل یقین حد تک مشہور ہوئیں اور پورے ایشیاء خصوصاً پاکستان میں لوگوں کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت  کے مزاحیہ اداکار ڈزنی ہاٹ اسٹار کی مزاحیہ سیریز میں جلوہ گرہوں گے

گھر سے نکالے جانے کے بعد نواز الدین صدیقی کے بیوی بچوں نے رات کہاں گزاری؟

شہریار منور صدیقی اور فواد خان اس ڈرامے میں ان کے ساتھی اداکار تھے۔ صنم نے ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس دی، ان کی اداکاری ، لباس اور دلفریب میک اپ نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ، صنم سعید پاکستانی ڈرامے میں جو بھی کردار ادا کرتی ہے اس میں خود کو اس طرح غرق کرتی ہے جیسے یہ ان کی اپنی زندگی کی داستان کا حصہ ہو۔

اب بڑھتے ہیں ڈرامہ سیریل "زیبونیسہ” سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے محب مرزا کی جانب ، محب مرزا بھی پاکستان کے تفریحی شعبے کے ایک تجربہ کار فنکار ہیں۔ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد پاکستانی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم "بچانا” میں محب مرزا اور صنم سعید نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ فلم کو ہندوستانی اور پاکستانی ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔

تاہم ہمیں آج کے آرٹیکل میں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام ’’دی فورتھ امپائر‘‘ میں صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اعلان کرنے سے قبل دونوں اداکاروں سے ان کی رضامندی طلب کی۔ فہد مصطفیٰ کی درخواست پر پروگرام میں موجود شائقین نے کھڑے ہوکر نوبیاہتا جوڑے کو ان کے ملن پر مبارکباد دیں۔

متعلقہ تحاریر