جوائے لینڈنے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز جیت کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

جوائے لینڈ نے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023  کا بہترین بین الاقوامی فلم‘ کا ایوارڈ جیت کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، جوائے لینڈ کا مقابلہ میری کریوٹزر کی کارسیج، مارٹیکا رامیرز ایسکوبار کی لیونر ول نیور ڈائی، ڈیوی چو کی سیئول کی واپسی اور ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر سے تھا

ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز جیت کر ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم میں پاکستانی خواجہ سرا برادری کے مسائل اجاگر کیے گئے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 میں جوائے لینڈ کا مقابلہ میری کریوٹزر کی کارسیج، مارٹیکا رامیرز ایسکوبار کی لیونر ول نیور ڈائی، ڈیوی چو کی سیئول کی واپسی اور ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر سے تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فلم جوائے لینڈ بین الاقوامی سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی

جوائے لینڈ نے انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023  کا بہترین بین الاقوامی فلم‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ایوارڈ ہدایت کار صائم صادق نے ایوارڈ وصول کیا جبکہ  اس موقع پر ملالہ یوسف زئی بھی موجود تھیں۔

ایوارڈ تقریب سے خطاب میں ہدایت کار صائم صادق نے علینہ خان، علی جونیجو سمیت  فلم کی کاسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کا مستقبل بہت روشن ہے ۔

صائم صادق نے فلم پروڈیوسر رض احمد، ملالہ یوسف زئی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی مدد کے بغیر اتنی دور نہیں پہنچ سکتے تھے۔ آپ کی حمایت کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور پروڈیوسرز اس کامیابی کے لیے کریڈٹ کے مستحق ہیں۔ ایوارڈ تقریب میں دنیا بھر سے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘  کو آسکر ایوارڈ کیلئے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا تاہم مذکورہ فلم اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ۔

متعلقہ تحاریر