فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں تضحیک کا نشانہ بننے کےبعد سمیع خان کا ردعمل آگیا
میں پریشان اور تکلیف میں تھا، نہ صرف اس وجہ سے جو مجھ پر گزرا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ میرے گھر والوں کو بھی اس سب سے گزرنا پڑا، اس لیے دعا کی اور ہر چیز اللہ پر چھوڑ دی, اداکار

اے آر وائی ڈیجیٹل پر فہد مصطفیٰ کے پروگرام”دی فورتھ امپائر“میں کامیڈینز کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بننے والے پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے خوبرواداکار سمیع خان نے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
اداکار نےاپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محبت اور ہمدردی ظاہر کرنے والوں سےا ظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا
سمیع خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ”میں پریشان اور تکلیف میں تھا، نہ صرف اس وجہ سے جو مجھ پر گزرا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ میرے گھر والوں کو بھی اس سب سے گزرنا پڑا، اس لیے دعا کی اور ہر چیز اللہ پر چھوڑ دی“۔
🙏❤️
Love u all, Alhamdulillah. pic.twitter.com/OXOhUkeo2b— sami khan (@samikhan421) March 5, 2023
انہوں نے کہاکہ ”ہماری کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے، لوگوں کے ہاتھ میں نہیں۔اگر وہ تمہارے ساتھ ہے تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اللہ میرے ساتھ ہے“۔
سمیع خان نے کہاکہ” میں آگے بڑھنا چاہوں گا اور اس پر مزید بحث کرنا یا اسے کوئی اہمیت نہیں دینا چاہوں گا۔ محبت اور حمایت کے لیے ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ! “ ۔
انہوں نے براہ راست پیغامات، پوسٹس کے ذریعے پیار اور حمایت کااظہار کرنے پر تمام دوستوں، پرستاروں اور خاندان کےافراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ” صبر کرنا مشکل ہے لیکن یہ آپ کے ایمان کو مضبوط بناتا ہے“۔









