ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹر ز نے کیفی خلیل کا کہانی سنو گاکر مداحوں کو حیران کردیا

اردو میں گانا گانے پر انہیں مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے تاہم  کچھ کا خیال ہے کہ یہ گانا کیفی کی آواز میں بہتر ہے۔

حال ہی میں کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو عالمی میوزک ویڈیو چارٹ پر آٹھویں نمبر پر آگیا اور پاکستان کی تاریخ میں گلوبل ٹاپ ٹین میں پہنچ گیا۔ اس گانے کو یوٹیوب پر 125 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

تاہم کیفی خلیل کا گانا ‘کہانی سنو’ اب معروف ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈچ گلوکارہ نے پسوڑی کا انگریزی ورژن گاکر دھوم مچادی

پسوڑی سے مشہور ہونے والی گلوکارہ  شے گل  کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

ایما ہیسٹرز میوزک انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت ہیں جن کی یوٹیوب پر 5.8 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.7 ملین فالورز ہیں۔اب انہوں نے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا اپنی آواز میں گایا ہے۔  اردو میں گانا گانے پر انہیں مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے تاہم  کچھ کا خیال ہے کہ یہ گانا کیفی کی آواز میں بہتر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emma Heesters (@emmaheesters)

ایما ہیسٹرز کی کہانی سنو کا ورژن 2.0 ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل ایما ہیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی کے لیے بھی اپنی آواز کا جادوجگایا تھا جس پر انہیں بے پناہ سراہا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر