گلوکارہ حدیقہ کیانی بیک وقت تعریف و تضحیک کے نشتروں کا شکار بن گئیں
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ان دنو ں خبروں کا موضوع بنی ہوئیں ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے 100 مکانات کی تعمیر پر ان کی تعریفیں جبکہ لے پالک بیٹے کے ساتھ تصویر پر تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی بیک وقت تعریف و تضحیک کے نشتروں کا نشانہ بن گئیں۔ طرف وہ سیلاب متاثرین کیلئے 100 مکانات تعمیر کروا کر تعریف کی مستحق ٹھہری وہیں لے پالک بیٹے پر تضحیک کا شکار ہوئیں۔
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ان دنو ں خبروں کا موضوع بنی ہوئیں ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے 100 مکانات کی تعمیر پر ان کی تعریفیں جبکہ لے پالک بیٹے کے ساتھ تصویر پر تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر پر خراج تحسین
گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے 100 مکانات کی تعیر مکمل ہونے پر سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شوبز شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔
ٹوئٹر صارف شبانہ شوکت نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ان کیلئے پالک بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ حدیقہ کیانی نے 2005 کے زلزلے کے میں جو بچہ گود لیا، وہ اب ماشاءاللہ جوان ہوگیا ہے ۔
حدیقہ کیانی نے 2005 کے زلزلے کے میں جو بچہ گود لیا، وہ اب ماشاءاللہ جوان ہوگیا،اور حالیہ بارشوں سے متاثرہ 100 خاندانوں کے لئے مکان بنوائے
اللہ پاک حدیقہ کیانی کی عزت و عظمت میں اضافہ فرمائے آمین pic.twitter.com/uvUJw0SH94— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) March 3, 2023
شبانہ شوکت نے مزید لکھا کہ حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 100 خاندانوں کیلئے مکانات بنوائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی عزت و عظمت میں مزید اضافہ فرمائے ۔
ٹوئٹر صارف شبانہ شوکت کے ٹوئٹ پر جہاں لاتعداد صارفین نے ان کی تعریف و تحسین کی وہیں کچھ افراد نے سوال اٹھایا کہ "کیا ایک نہ محرم مرد سے اس طرح گلے مل سکتی ہے ؟ ۔
نیکی اپنی جگہ مگر نامحرم کا سوال اپنی جگہ ھے۔
— Rana Ahsan (@ahsan_adv) March 3, 2023
شبانہ شوکت کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ میرے کولیگ کہہ رہے تھے کہ یہ جو مرضی کرلے۔ یہ عورت نامحرم مرد کے ساتھ رہتی ہے اسکو جنت کی خوشبو تک نہیں ملے گی۔
رانا شوکت نامی صارف نے کہا کہ نیکی اپنی جگہ مگر نامحرم کا سوال اپنی جگہ ہے جبکہ جاوید ملک نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہیں جنتی لوگ، اللہ کریم اس کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
عامر نامی صارف نے حدیقہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا خوشبودار سوچ پائی ہے پاکستانی مسلمانوں نے، یہ بچہ کسی کونے میں پڑا سسک رہا ہوتا تو مجال ہے کسی کا اسلام جاگتا۔
دوسری جانب حدیقہ کیانی نے تنقید کو ایک طرف رکھتے ہوئےبتایا کہ ابھی ہماری پہلی مکمل مسجد کی یہ تصاویر موصول ہوئی ہیں! الحمدللہ الحمدللہ!! یہ ایک ایسی نعمت ہے جو ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہے۔
And just received these images of our first completed mosque! Alhumdulilah Alhumdulilah!! This is such a blessing, forever grateful 🙏🏼 pic.twitter.com/58c8wjVw0S
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) March 6, 2023









