مجھے نشانہ بنانے کیلیے نئے جعلی اکاؤنٹس بنائے جارہے ہیں، علی ظفر
دوستو! یہ حکمت عملی پہلے بھی کام نہیں آئی تھی، آپ سب کو بے نقاب کیا گیاتھااور اب ہم ان کے ساتھ آپ کے تعلق کو ظاہر کرتے ہوئے دوبارہ بے نقاب کریں گے،اتنی توانائی کیوں ضائع کرتے ہیں؟ گلوکار
گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے والے گلوکار علی ظفر کی عدالتی جنگ طویل سے طویل ہوتی جارہی ہے۔
گلوکار کو اس قانونی جنگ کے دوران کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ڈیجیٹل میڈیا کی ٹیم نے انہیں نشانہ بنانے کیلیے بنائے گئے مزید جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور اسکول میں تشدد کا واقعہ گلو کار علی ظفر کو اپنے ماضی میں لے گیا
جنسی ہراسانی کا الزام؛ علی ظفر کے وکیل کی میشا شفیع پر سخت جرح
گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ہماری ڈیجیٹل میڈیا ٹیم نے نئے جعلی اکاؤنٹس میں اضافہ دیکھا ہے جو مجھے غنڈوں کے ذریعے نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
Our digital media team has spotted a surge in new fake accounts created to target me by bullies😒 Guys, come on! That strategy didn’t work. You all were exposed, and we will do it again along with revealing your connection with them. Why waste so much energy? 🤭 #fakeaccounts
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 6, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ دوستو! یہ حکمت عملی پہلے بھی کام نہیں آئی تھی، آپ سب کو بے نقاب کیا گیاتھااور اب ہم ان کے ساتھ آپ کے تعلق کو ظاہر کرتے ہوئے دوبارہ بے نقاب کریں گے،اتنی توانائی کیوں ضائع کرتے ہیں؟
یاد رہے کہ علی ظفر نے ہراسانی کے الزامات پر میشا شفیع کیخلاف کئی سال سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جو میشا شفیع کی عدم پیشی کے باعث طویل عرصے تعطل کا شکار رہا ہے تاہم رواں سال کے آغاز میں میشاشفیع پر جرح کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والی آخری سماعت میں علی ظفر کو میشا شفیع کے وکیل کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔