اداکارہ زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی

اداکارہ نے گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام سے اپنی تمام بے پردہ تصاویر ہٹادیں، پرستاروں کو زرنش خان کا نیا انداز پسند آگیا۔

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ زرنش خان میں عمرے کی ادائیگی کے بعد بڑی تبدیلی آگئی ۔

ادکارہ نے عمرہ ادا کرنے کے بعد حجاب کرنا شروع کردیا۔اداکارہ کی حجاب میں  تصویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زرنش خان میں عمرہ کرتے ہی انقلابی تبدیلی آگئی

ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی

زرنش نے گزشتہ دنوں کعبۃ اللہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی تمام بے پردہ تصاویر ہٹادی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

گزشتہ روز اداکارہ نے حجاب میں اپنی تصویر اور وڈیو انسٹاگرام کی زینت بنائی۔ ۔باحجاب زرنش خان کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے۔

حال ہی میں اسلام کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ سدرہ بتول نے زرنش خان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زرنش کو اس سے پہلے کبھی اس قدر دلکش نہیں دیکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

یاد رہے  زرنش نےگزشتہ دنوں عمرہ ادا کرنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ خدا کے گھر آکر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہمیں کس مقصد کیلئے بھیجا گیا تھا اور ہم دنیا کی دوڑ میں کتنے بھٹک گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں زرنش خان نے بھی نور بخاری، صدرہ بتول اور سابق ادکارہ صنم چودھری کی طرح اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے تاہم تاحال اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر