کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی منفر دانداز میں ہولی کی مبارکباد
جوڑی نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔
بالی ووڈ کی خوبصورت نوبیاہتا جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا نے رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دینے کیلیے منفرد انداز اپنایا ہے۔
جوڑی نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیاراایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی کی خوبصورت وڈیو وائرل
کیاراایڈوانی اور سدھارت ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ہندوبرادری نے دنیا بھر میں گزشتہ روز ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا۔بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر کے ذریعے پرستاروں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ میری اور میری محبت کی طرف سے آپ اور آپ کی محبت کو ہولی کی مبارکباد۔
View this post on Instagram
تصاویر میں کیارا اور سدھارت کے چہروں پر ہلدی اور ابٹن لگا ہوا دیکھاجاسکتا ہے۔ایک تصویر میں دونوں کوایک دوسرے محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں کیاراسدھارت کے منہ پر ابٹن لگارہی ہیں۔
واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی گزشتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر کے عالیشان سوریا گڑھ پیلس میں منعقدہ تقریب میں منعقد ہوئی تھی۔