دبئی میں ایسا کیا ہے جو مہوش حیات کو بار بار حیران کردیتا ہے؟
اداکارہ مہوش حیات ان دنوں دبئی میں اپنے بھائی کے ساتھ سیر و تفریح میں مصروف ہیں ۔اداکارہ بے شمار مرتبہ دبئی جاچکی ہیں لیکن ہرمرتبہ دبئی کی خصوصیات انہیں حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں۔
اداکارہ نے دبئی کی ان خصوصیات کا تذکرہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی
اداکار فیروز خان کو نواز الدین صدیقی کے ساتھ اظہار ہمدردی مہنگا پڑگیا
اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ دبئی میں موج مستیوں میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ” زمین سے تقریباً 220 میٹر بلند ایک کنارے پر چلنے سے لے کر دنیا کے سب سے گہرے پول میں غوطہ لگانے تک،دبئی مجھے حیران کرنے سے باز نہیں آتا“۔
انہوں نے کہاکہ ”میں بہت شکر گزار ہوں کہ میں اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ یہ ناقابل فراموش مہم جوئی کرنے کے قابل ہوئی،جو ایک ایساشریک جرم جس کا ساتھ ملنے کا ہر کوئی خواہش مند ہوسکتا ہے“۔