علیزے شاہ میرے لیے صفر ہے، اتنی کند ذہن اداکاری کا زمانہ گزر چکا، روبینہ اشرف

علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دکھایا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے، علیزے کا سحری میں بھی وہی  میک اپ ہوتا ہے جو وہ شادی کے موقع پر کرتی ہے، سینئر اداکارہ

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نوجوان اداکارہ علیزے شاہ پر پھٹ پڑیں اور ان کی اداکاری کو صفر قرار دےدیا۔ کہتی ہیں اتنی کند ذہن اداکاری کا زمانہ گزرچکا۔

اداکارہ روبینہ اشرف نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کےساتھ 24 نیوز کے ٹی وی شو” کیا ڈرامہ ہے “ کی مہمان  بنیں ۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی میں ایسا کیا ہے جو مہوش حیات کو بار بار حیران کردیتا ہے؟

اداکارہ زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی

پروگرام کے طریقہ کار کے تحت تینوں سینئر اداکاراؤں سے  علیزے شاہ  کی گزشتہ سال عید کے موقع پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم’ چاند رات اور چاندنی‘ پر نمبر دینے کو کہا گیا جس پر   اداکارہ عتیقہ اور نادیہ جمیل نے علیزے کو7 ،7 مارکس دیے۔

روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے شاہ کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا۔

اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے علیزے شاہ کی اداکاری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دکھایا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے، علیزے کا سحری میں بھی وہی  میک اپ ہوتا ہے جو وہ شادی کے موقع پر کرتی ہے، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔

 روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ علیزے جیسی اتنی کند ذہن اداکاری کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے، علیزے کی  اداکاری  ٹیلی فلم میں کہیں نہیں تھی۔

تاہم میزبان  نے علیزے پر کیے گئے تبصرے کی مخالفت کی جس پر میزبان اور روبینہ اشرف کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔پروگرام کے میزبان علیزے شاہ کی طرف داری کرتے رہے تاہم روبینہ اشرف اپنے موقف پر  قائم رہیں۔

میزبان مکرم کلیم نے کہاکہ اگر علیزے شاہ کو صفر نمبر دینے ہیں تو باقی سب کےبھی صفر ہوں گے، میں نے علیزے شاہ کی اداکاری دیکھی ہے، مجھے وہ اچھی لگتی ہے۔اس روبینہ اشرف نے کہاکہ آپ میزبان ہیں آپ کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

متعلقہ تحاریر