گلوکار علی ظفر کا عالمی دن پر خواتین کو منظوم خراج تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکارو اداکار علی ظفر نے عالم دن پر خواتین کو ایک خوبصورت نظم کے ذریعے خراج عقید ت پیش کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کاعالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

محنت کش خواتین کے مجسموں کی مدد کیلئے مردوں کے مجسمے نصب کرنے کا مطالبہ

خواتین کا عالمی دن: رتوڈیرو میں خواتین کو مفت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم

علی ظفر نے یوم خواتین پر اپنے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت نظم پیش کی ۔علی ظفر نے لکھاکہ”ان تمام خواتین کے لیے ایک چھوٹی سی چیز جو اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بناتی ہیں۔ ہمیں بہترمرد بلکہ بہتر انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے نظم سنانے سے قبل تمہیدی گفتگو میں کہا کہ یہ نظم تھوڑی مکس فالودے جیسی ہے اس لیے برا مت منائیے گا۔علی ظفر کی نظم کچھ یوں ہے۔

ہم پیدا انساں ہوتے ہیں، بندے کا پتر بناتی ہوتم
اوقاتوں باہر ہوجائیں ،تو میٹھا سا چھتر لگاتی ہوتم
تمہی سے ہے رونق ، تمہی سے ہے رنگ زندگی کا
میں گر جاؤں بھی اگر، مجھے چلنا سکھاتی ہو تم
بیڑا غرق ہواس کا جو تمہیں رلائے کبھی
آنکھوں میں آنسو لیے دوسروں کو ہنساتی ہوتم
جو میرا تعلق مجھ سےکبھی  منقطع ہوجائے، تو میرے دل پہ  ہاتھ رکھ کے میرے دل کے راز  بتاتی ہو تم
میں ہر دن اس صبح کا انتظار کرتا ہوں
جس دن چڑھتے ہی میرے لیے بال بناتی ہوتم

متعلقہ تحاریر