لاہور میں پی ٹی آئی ورکرز پر پولیس تشدد کے خلاف اداکارہ نادیہ جمیل نے آواز بلند کردی

اداکارہ نادیہ جمیل نے مزید لکھا ہے کہ "یہ وہ ملک نہیں جو جمہوریت کی حفاظت کرسکتا ہے۔ ہمیں اس کے لیے درست آواز بلند کرنی چاہیے۔"

پاکستان فلم اور ڈرانہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل پی ٹی آئی ورکرز پر پولیس تشدد کی ویڈیو شیئر کی ہے ، اور پاکستانی جمہوریت پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس تشدد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا ہے کہ "میں سیاست سے دور رہتی ہوں‘ لیکن مجھے یہ ویڈیو سن کر ، پُرامن مظاہرین پر تشدد اور مارے جانے کے بارے میں سن کر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔”

اداکارہ نادیہ جمیل نے مزید لکھا ہے کہ "یہ وہ ملک نہیں جو جمہوریت کی حفاظت کرسکتا ہے۔ ہمیں اس کے لیے درست آواز بلند کرنی چاہیے۔”

یاد رہے کہ 2020 میں نادیہ جمیل نے بچوں سے زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو انصاف کے لیے آواز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے اشرف کو رکشے کو عوامی سواری کہنا مہنگا پڑگیا

علیزے شاہ میرے لیے صفر ہے، اتنی کند ذہن اداکاری کا زمانہ گزر چکا، روبینہ اشرف

اداکارہ نے ٹوئٹر پر زہرہ شاہ کے غیر انسانی  قتل کے بارے میں آواز بلند کی تھی۔ زہرہ شاہ ایک نوجوان لڑکی کو اس کے مالکان نے پرندے کو آزاد کرنے پر مار دیا تھا۔

نادیہ نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، "پاکستان میں اب بھی بچے مزدوری کے لیے کیوں کام کر رہے ہیں؟ عمران خان، میں نے ریاست مدینہ کو ووٹ دیا، میں نے بچوں کے تحفظ کے وعدے کو ووٹ دیا۔”

متعلقہ تحاریر