آمنہ الیاس کو مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کروانے پر پاکستانی عرفی جاوید قرار دے دیا گیا
بولڈ تصاویر، متنازع بیانات اور عجیب و غریب حرکتیں کرتی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کو مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی عرفی جاوید قرار دے دیا ، صارفین نے ان کے تصاویر پر منفی کمنٹس کرکے دل کی بھڑاس نکالی
اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کو مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں پاکستانی عرفی جاوید قرار دے دیا ۔
بولڈ تصاویر، متنازع بیانات اور عجیب و غریب حرکتیں کرتی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے نشتروں کے زد میں آگئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ حدیقہ کیانی بیک وقت تعریف و تضحیک کے نشتروں کا شکار بن گئیں
انسٹا گرام پر آمنہ الیاس کو نئے فوٹوشوٹ پر کڑی تنقید اور نامناسب الفاظ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کا موازنہ بھارتی ماڈل عرفی جاوید سے کردیا ۔
آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا نیا فوٹو شوٹ صارفین پر بلکل بھی پسند نہیں آیا۔ صارفین نے ان کے تصاویر پر منفی کمنٹس کرکے دل کی بھڑاس نکالی۔
اقرا نامی ایک انسٹاگرام کو صارفہ نے لکھا کہ "اس کو کس جنگل سے نکالا ہے”؟ اقرا نے آمنہ الیاس کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا "بہن یہ کونسا فیشن ہے ؟۔
ایک صارف نے انہیں چڑیل قرار دے دیا جبکہ ایک نے بدترین انداز میں سستے نشے کا کمال کہہ ڈالا ۔ ایشا نامی لڑکی نے کہا کہ کیوں آدھی رات کو جینا حرام کر رہی ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ کی تصویر دیکھ کر میں تو ڈر گئی ۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کفن میں سے مردہ نکل آیا اور وہ بھی ایسا کہ جیسے کئی دنوں سے بھوکا ہو۔
ایک صارف نے آمنہ الیاس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ دم کوڑا کرکٹ اٹھانے کیوں نہیں آئیں کل؟۔ او ر اب یہاں انسٹا گرا م پر اپنی تصاویر شیئر کررہی ہیں ۔
انسٹا گرام پر جہاں صارفین نے آمنہ الیاس کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا وہی چند صارفین کو ان کا نیا فوٹو شوٹ کافی پسند آیا اور انہیں نے اسے سراہا بھی ہے ۔