علی گل پیر کی مریم نواز کے فرائنگ پین سے استر ی کرنے کے بیان کی نقالی
مریم نواز نے گزشتہ ماہ سلیم صافی کو انٹرو یو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران مسلسل ڈیتھ سیل میں رکھاگیا تھا اور انہیں کپڑوں کیلیے استری تک مہیا نہیں کی گئی تھی اور وہ چولہے پر فرائنگ پین گرم کرکےکپڑے استری کیا کرتی تھیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے کے دعوے پر تاحال ان کامذاق اڑایا جارہا ہے۔
معروف کامیڈین علی گل پیر نے مریم نواز کی آواز پر مضحکہ خیز انداز میں نقالی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس کو مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کروانے پر پاکستانی عرفی جاوید قرار دے دیا گیا
لاہور میں پی ٹی آئی ورکرز پر پولیس تشدد کے خلاف اداکارہ نادیہ جمیل نے آواز بلند کردی
مریم نواز نے گزشتہ ماہ جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کو انٹرو یو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران مسلسل ڈیتھ سیل میں رکھاگیا تھا اور انہیں کپڑوں کیلیے استری تک مہیا نہیں کی گئی تھی اور وہ چولہے پر فرائنگ پین گرم کرکےکپڑے استری کیا کرتی تھیں۔
The struggle of Pakistani Politcian’s as they spend time in jail and the horrors of ironing clothes with frying pans. @MaryamNSharif hope no one goes through what you went through #GiveLaundryServiceInJail #NoMoreWrinkles #FryPress #Politics #MaryamNawaz
Original video in thread pic.twitter.com/0eg5jhmF95
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) March 8, 2023
مریم نواز کے اس دعوے پر تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا تھا اور اس حوالے میمز کی بھرمار کردی تھی۔اب معروف کامیڈین علی گل پیر نے مریم نواز کی گفتگو پراپنی مضحکہ خیز اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے جسے پرستاروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔