علی ظفر نے طنزیہ انداز میں سوشل میڈیا پر رہنے کے 6 رہنما اصول بتادیے

ہر وقت دوسروں کے بارے میں رائے قائم کریں، دوسروں کی خوشیاں تباہ کریں، ہمدرد نہ بنیں بے رحم بن جائیں، دوسروں کیلیے اپنے سے مختلف معیارات رکھیں، ہمیشہ دوسروں کو زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنے کی تبلیغ کریں، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے کےبعد مسلسل سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

علی طفرنے ذاتی تجربات کی روشنی میں موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر رہنے کے 6 رہنما اصول بتادیے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر کا عالمی دن پر خواتین کو منظوم خراج تحسین

مجھے نشانہ بنانے کیلیے نئے جعلی اکاؤنٹس بنائے جارہے ہیں، علی ظفر

 

گلوکار علی ظر نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ  ان دنوں سوشل میڈیا پر رہنے کے 5 اصول ہیں، اول  یہ کہ آپ ہر کسی کے بارے میں ہر وقت  رائے زنی کریں،دوم یہ کہ اگر آپ کسی کو خوش اور زندگی سے لطف اندوز ہوتا دیکھیں تو اسکی خوشیوں کوبرباد کرنے کی پوری کوشش کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا پر رہنے کا تیسرا اصول یہ ہے کہ ہمدرد اور مہربان بننے کے بجائے حدسے زیادہ تنقید کرنے والےاور بے رحم بن جائیں۔چوتھا اصول یہ ہے کہ ہمیشہ دوسروں کیلیے اپنے سے بالکل مختلف معیارات رکھیں۔یہ مت بھولیں کہ منافقت ایک بہترین فن ہے۔

اگرکوئی آپ سے اتفاق نہیں رکھتا اور جس بات پر آپ یقین رکھتےہیں اس پر یقین نہیں رکھتا  تو وہ بجاطور پر بیوقوف ہے۔علی ظفر نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں خو چھٹا اصول بتاتے ہوئے لکھاکہ ہمیشہ دوسروں کو تبلیغ کرتے رہیں کہ انہیں زندگی کیسے آپ کے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر زندگی گزارنے کے نمیرے اصول ہیں ، آپ اپنے اصول تبصروں میں بیان کرسکتے ہیں۔علی ظفر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ یہ آپ کی زندگی کو ہمیشہ کیلیے بدل سکتے ہیں۔آج کل سوشل میڈیا پر رہنے کے   6 اصول، ان پر روزانہ   عمل کریں اور آپ کو عزت ملے گی اور آپ کی توجہ حاصل کرنے کی خواہش پوری ہوگی۔

متعلقہ تحاریر