عشنا شاہ مرحوم قوی خان کو نظر انداز کرنے پر ڈرامہ انڈسٹری پر برہم

میرا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک سوال ہے،قوی صاحب کو مرنے سے پہلے کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے؟ وہ کتنے ایوارڈز کے مستحق تھے؟ اداکارہ کا سوال

 اداکارہ عشنا شاہ نے گزشتہ دنوں میں کینیڈا میں انتقال کرجانے والے پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار قوی خان  کو ان کی زندگی میں نظرانداز کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں اور لاتعداد ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے قومی خان کو کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

تاہم اداکارہ عشنا شاہ سینئر اداکار قوی خا ن کے ساتھ روا رکھے گئے برتاؤ پر خوش نہیں ہیں۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  میرا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک سوال ہے،قوی صاحب کو مرنے سے پہلے کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا ناظرین  سے ایک سوال ہے کہ قوی خان  کتنے ایوارڈز کے مستحق تھے؟اداکارہ نے مرحوم کو ابدی سکون کی دعا دیتے ہوئے ان سے معذرت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ اداکار قوی خان جگر کے سرطان میں مبتلا اور کینیڈا کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی تدفین کینیڈا میں ہی عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر