فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی دنیا بھر میں کتنے سنیما ز میں ریلیز ہوگی؟

اس فلم کے ذریعے اپنے شوہروسیم اکرم کے ساتھ فلم نگری میں  قدم رکھنے والی شنیرا اکرم نے فلم کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

گزشتہ برس پاکستان فلم انڈسٹری کو کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ دینے والے اداکار فواد خان کی  رواں سال عید الفطرکے موقع پر ایک اور فلم”منی بیک گارنٹی“ریلیز ہوننے جارہی ہے۔

اس فلم کے ذریعے اپنے شوہروسیم اکرم کے ساتھ فلم نگری میں  قدم رکھنے والی شنیرا اکرم نے فلم کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی سیٹھی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر آسکرز پارٹی کے شرکا کو بے خود کردیا

علی ظفر نے طنزیہ انداز میں سوشل میڈیا پر رہنے کے 6 رہنما اصول بتادیے

شنیر اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر فلم منی بیک گارنٹی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایاہے کہ رواں برس عیدالفطر کے موقع پر یہ فلم دنیا بھر میں 800سے زائد سنیما گھروں میں بیک وقت نمائش کیلیے پیش کی جائے اور سال کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

زشکو فلمز اور گیم اوور پرودکشن کی پیشکش اس ایکشن کامیڈی فلم کے مصنف اور ہدایت فیصل قریشی ہیں جبکہ اس کے   مرکزی کرداروں میں فواد خان اور عائشہ عمر کے علاوہ وسیم اکرم، شنیرا اکرم، میکال ذوالفقار،جاوید شیخ شامل ہیں۔

فلم میں  اداکار جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپذیر،شایان خان، مانی ، کرن ملک،علی سفینا ، مرحوم احمدبلال،عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم   بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر