مہر حسین نے کیفی خلیل کے”کہانی سنو“ کے جواب میں”ہماری سنو“پیش کردیا
9مارچ کو جاری کیے گئے اس گانے کو اب تک 15 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور 500 کے لگ بھگ صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنایاری سے مشہور ہونے والے گلوکارکیفی خلیل کے گانے”کہانی سنو2.0“کی مقبولیت ابھی کم نہیں ہوئی کہ گلوکارہ مہر حسین اس کے جواب میں گانا”ہماری سنو“جاری کردیا۔
یوٹیوب پر جاری کیا گیا گانا”ہماری سنو“اگرچہ کیفی خلیل کے کہانی سنو کی طرح مقبول تو نہیں ہوا لیکن صارفین کی جانب سے اس کی شاعری اور وڈیو کی عکس بندی کی تعریف کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹر ز نے کیفی خلیل کا کہانی سنو گاکر مداحوں کو حیران کردیا
پرستار نے کیفی خلیل کیلیے کہانی سنو تھیم کی ڈینم شرٹ ڈیزائن کرڈالی
کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو یوٹیوب پر 9 ماہ میں 13 کروڑ 80 لاکھ مرتبہ سے زائد دیکھاجاچکا ہے۔گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ دنوں ڈچ گلوکارہ نے بھی یہ گاناگایا تھا۔
مہر حسین کے گانے کی بات کی جائے تو اس کا میوزک تقریباًکہانی سنو جیسا ہی ہے اور گانے کے بول بھی کہانی سنو میں بیان کیے گئے شکوؤں کا جواب ہیں۔9مارچ کو جاری کیے گئے اس گانے کو اب تک 15 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور 500 کے لگ بھگ صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔