کپڑے نہیں، انہیں پہننے والی عورت دنیا بدل سکتی ہے،اداکارہ ثنا
فخر جعفری سے علیحدگی کے بعدبچوں کی پرورش کی بھاری ذمے داری تنہا اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے باوجود اداکارہ نے اپنی فٹنس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اداکارہ ثنا ہمیشہ سے فٹنس کے معاملے میں خاصی سنجیدہ رہی ہیں اورخود کو فٹ رکھنے کیلیے باقاعدگی سے ایکسرسائز کرنے کے ساتھ ساتھ باکسنگ اور سائیکلنگ بھی کرتی ہیں ۔
فخر جعفری سے علیحدگی کے بعدبچوں کی پرورش کی بھاری ذمے داری تنہا اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے باوجود اداکارہ نے اپنی فٹنس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ایک منافق نہ ہو، اداکارہ ثنا
اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے
ثنا اکثر و بیشتر جم ویئر میں اپنی ایکسرسائز کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیاصارفین کی کڑی تنقید کا بھی سامنا رہتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی ایکسرسائز کی تصاویراپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں انہیں جم ویئر میں ورزش کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔تصاویر میں ثنا نے مختصر اپر پہن رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اور سکس پیکس بھی نمایاں ہیں۔
اداکارہ نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ کپڑے نہیں، انہیں پہننے والی عورت دنیا کو بدل سکتی ہے۔تاہم انسٹاگرام صارفین اداکارہ کی رائے سے متفق نظر نہیں آئے اور مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔