آسکر ایوارڈ کی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پیغام امن کو خراج تحسین

آسکر ایوارڈ  کی تقریب کے میزبان جمی کیمل کے دلچسپ سوال پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ میں صرف امن  کی بات کرتی ہوں جس پر اینکر نے کہا کہ   آپ اسی لیے  ملالہ یوسفزئی ہے ، ملالہ کے جواب پر تقریب میں موجود تمام شائقین نے انہیں  داد دی

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے (آسکر) اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران  میزبان جمی کیمل کے ہیری اسٹائلز کے سوال کا بہترین انداز میں جواب دیا جسے کافی سراہا گیا ہے ۔

 نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اتوار کی رات (آسکر) اکیڈمی ایوارڈ میں شرکت کی جس میں ان کی پرڈیوس کی گئی فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کو بہترین  مختصر دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں نامزد تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عصر ملک کی ملالہ کو ان کی دستاویزی فلم آسکر کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد

براہ راست نشریات میں میزبان جمی کیمل نے ریحانہ کی پرفارمنس کے بعد اے فہرست میں موجود  مہمانوں سے کچھ غیر سنجیدہ سوالات کیے جس میں ملالہ یوسفزئی سے بھی سوالات پوچھے گئے ۔

میزبان جمی کیمل نے ملالہ سے پوچھا کہ تاریخ کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ کے طور پر، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز نے کرس پائن پر تھوک دیا؟ جس پر ملالہ کے جواب پر شائقین مسکرادیئے ۔

نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے جمی کے سوال پر مسکراتے ہوئے اس موضوع پر متوجہ ہونے کے بجائے انتہائی سادگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف ” امن کی بات کرتی ہوں۔

میزبان جمی کیمل نے ملالہ کے جواب پر مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ اسی لیے  ملالہ یوسفزئی ہے ،یہ ایک بہترین جواب ہے ۔ملالہ کے جواب پر تقریب میں موجود تمام شائقین نے انہیں  داد دی ۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کی فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ  (آسکر)اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ فلم پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر