انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال کیوں چھوڑدیا؟

میں رمضان کا آغاز ایک کھلے دماغ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی  برکات،حکمتوں اور اچھائیوں  کو سمیٹ سکوں، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف وی جے انوشے اشرف نے رمضان سے قبل اپنے دل، دماغ، روح اور جذبات کی پاکیزگی کیلیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری اختیار کرلی۔

اداکارہ و میزبان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے اشرف کو رکشے کو عوامی سواری کہنا مہنگا پڑگیا

آپ دنیا بدل رہے ہیں لیکن سانس تو لے لیں، انوشے اشرف بے صبرے مردوں پر برہم

  انوشے اشرف نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرفضا مقام سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ میں اپنے دل و دماغ اور روح کو پاک صاف کرنے کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کا وقفہ لے رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

انہوں نے مزید لکھا کہ میں رمضان کا آغاز ایک کھلے دماغ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی  برکات،حکمتوں اور اچھائیوں  کو سمیٹ سکوں۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس ایک ہفتے میں پہاڑوں پر جائیں گی اور وہ ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔

 انہوں نے کہاکہ مجھے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ میں اس ہفتے اپنے سوشل میڈیا فیملی کو یاد کروں گی لیکن میں اپنی حساسیت کی تجدید ، اس کا تمام بوجھ اتارنے  اور واپس آکر مزید خدمت کے جذبے سے سرشار ہونے کیلیے  پرجوش ہوں، میں آپ سب سے پیار کرتی  ہوں اور کرتی رہوں گی۔

متعلقہ تحاریر