علی ظفر سعودیہ ،ایران کےبعد پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے متمنی
مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب سے زیادہ انسانوں اور پوری دنیا کے لیے امن، ترقی اورخوشحالی کو جنگی جنون پر فوقیت دی جانی چاہیے، گلوکار
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار واداکار علی ظفر نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارت تعلقات کی بحال کے بعد پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
گلوکار کےٹرولنگ کے خدشات کے برخلاف سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس خیال کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال کیوں چھوڑدیا؟
ماریہ بی نےلفظ خواجہ سرا کو غلط اور کھسر ا کو درست قرار دے دیا
علی ظفرنے گزشتہ روز ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی ست متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔
Next should be India and Pakistan.
Peace, progress and prosperity for over 1.5 billion people combined, and the world at large, over jingoism.
P.S – Your time to troll this tweet and such views starts …. now. #peace #progress #SaudiArabia #Iran #saudiarabiaandiran https://t.co/m2mDz8T7CQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 12, 2023
انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب سے زیادہ انسانوں اور پوری دنیا کے لیے امن، ترقی اورخوشحالی کو جنگی جنون پر فوقیت دی جانی چاہیے۔علی ظفرنے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ اس ٹوئٹ کو ٹرول کرنےکا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔
تاہم علی ظفرکے خدشے کے برعکس صارفین کی بڑی تعداد ان کی خیالات سے متفق نظر آئی ۔صارفین نے علی ظفر کے خیالات کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کی بحالی پر زور دیا۔