مولاجٹ کا گنڈاسا کینسر کے مریضوں کے علاج کیلیے 50 ہزار ڈالر میں نیلام

ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے زیراہتمام فنڈریزنگ میوزیکل نائٹ کا انعقاد، فواد خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت، گنڈاسے کی نیلامی سے حاصل رقم کینسر کے مریضوں پر خرچ ہوگی

پاکستان فلم انڈسٹری کی سب کامیاب اور سب سے بڑی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“میں ہیرو فواد خان کے زیراستعمال رہنے والا گنڈاسا کینیڈا میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کی فنڈریزنگ میں نیلام کردیا گیا۔

ٹورنٹو میں منعقدہ  سہارا فار لائف ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کےہیرو ر اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

صارفین کی ہدایت کار سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا اینی میٹڈ ورژن  لانے کی فرمائش

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل

فواد خان نے اپنا استعمال شدہ گنڈاسا 7 ہزار افراد کے سامنے نیلامی کےلیے پیش کیا تو ہال نعروں سے گونج اٹھا۔۔شرکا نے مولاجٹ کے  گنڈاسے کے حصول کیلیے بڑھ چڑھ کر بولیاں لگائیں بالآخر کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری نے   50 ہزار ڈالر کی بولی لگاکر گنڈاسا خرید لیا۔

نیلامی سے حاصل ہونےو لی رقم سہارا لائف ٹرسٹ کو کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کیلیے  عطیہ کی جائے گی۔واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2 سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر