اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے عمران خان کی ریلی دیکھ کر کیا کہا؟

سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی تو اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ازیکا ڈینیئل صرف اداکاری میں ہی نہیں بلکہ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

اداکارہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کھلم کھلا حمایت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر سعودیہ، ایران کےبعد پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے متمنی

انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال کیوں چھوڑدیا؟

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی تو اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

کراچی میں موجودگی کے باعث اداکارہ تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں تو شرکت نہیں کرسکیں لیکن انہوں نے عمران خان کے حق میں نعرہ لگاکر تحریک انصاف کے حامیوں کی آواز میں آواز ضرور ملائی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کا مقبول نعرہ لگایا۔اداکارہ نے لکھاکہ”خان تیرے جانثار بے شمار“۔

متعلقہ تحاریر