پاکستانی فنکاروں کا عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں پر شدید ردعمل

اداکار فرحان سعید نے عمران خان کو قوم سے دور کرنے کی کوشش کرنے والے متنبہ کردیا، عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کی سلامتی کیلیے دعا کی جبکہ عدنان صدیقی پاکستانی عوام کے ردعمل کو غیرمعمولی قرار دیدیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں کے دوران پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے فنکار ان کی حمایت  میں کھل کر سامنے آگئے۔

اداکار فرحان سعید نے عمران خان کو قوم سے دور کرنے کی کوشش کرنے والے متنبہ کردیا۔ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کی سلامتی کیلیے دعا کی جبکہ عدنان صدیقی پاکستانی عوام کے ردعمل کو غیرمعمولی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ، 20 گھنٹے کے بعد نتیجہ صرف  بٹا صرف

عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید گہرا ہوگا، زلمے خلیل زاد

اداکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے، یہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ“۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھاکہ”دعا ہے کہ اللہ عمران خان کی حفاظت کرے اورپاکستان کے لیے ان کی کوششوں کو کامیاب کرے۔ کوئی بھی اس سلوک کا مستحق نہیں  ہےجس طرح  کا سلوک اس کے کیا جارہا ہے اور صرف اس لیے  کہ وہ ہماری قوم کے لئے مصائب کی بیڑیاں توڑنے کی کوشش کررہا ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

انہو ں نے کہا کہ  ”ہو سکتا ہے وہ کامل نہ ہو اور اس میں بہت سی خامیاں ہوں لیکن اس کا دل ہمیشہ صحیح جگہ پر رہا ہے جس کے لیے ہمیں اس کی آزمائشوں میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ دوسرے لوگ صرف باتیں کرتے ہیں جبکہ وہ اپنے کہے پر عمل بھی کرتا ہے،مخلص ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا جانا اور سزا دینا ایک ناانصافی ہے، جسے ہمیں اس عظیم ملک کے شہری کے طور پر کبھی قبول نہیں کرنا چاہیے“۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  ”زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ان کے جذبے اور لگن کی وجہ سے مشترکہ مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوتے دیکھنا ناقابل یقین ہے۔ ایک لیڈر کے لیے اس طرح کی حمایت ہمارے ملک کی تاریخ میں بے مثال ہے“۔

اداکارہ شاہویر جعفری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”  کاش خان صاحب اپنے بارے میں زیادہ سوچتے، وہ اب ایک شاہانہ ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہوتے لیکن اس کے بجائے، انہوں  نے ہمارے اور ہمارے مستقبل کے بارے میں سوچا اور سسٹم چاہتا ہے کہ وہ چلے جائیں ، ایک حقیقی جنگجو۔ ایک سچا لیڈر!!“۔

متعلقہ تحاریر