حریم شاہ کا شادی پر سوالات کرنے والوں کو نادرا جانے کا مشورہ
مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور تاریخ کا مضمون میرا پسندیدہ تھا، سوشل میڈیا اسٹار
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
حریم شاہ کے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکاروں کا عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں پر شدید ردعمل
اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے عمران خان کی ریلی دیکھ کر کیا کہا؟
انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایک روز کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔