گلوکار حسن رحیم نے اپنا گانا”پیچھے ہٹ“ عورت مارچ کے نام کردیا

یہ گانا اب ’’پاکستان کی خواتین کی آواز‘‘ بن چکا ہے اور میں ناانصافی کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں، گلوکار و نغمہ نگار

کوک اسٹوڈیو میں ڈیبیو کے بعد شہرت حاصل کرنے والے نوجوان گلوکار حسن رحیم نے اپنا مشہور ترین گانا”پیچھے ہٹ“عورت مارچ کے نام کردیا۔

 25 سالہ گلوکار اور نغمہ نگار نے کہا کہ انہوں نے اسے جسٹن بی بی کے لیے لکھا تھا لیکن یہ گانا اب ’’پاکستان کی خواتین کی آواز‘‘ بن چکا ہے اور وہ ناانصافی کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کا شادی پر سوالات کرنے والوں کو نادرا جانے کا مشورہ

پاکستانی فنکاروں کا عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں پر شدید ردعمل

گلوکار حسن رحیم نے  اپنے ٹوئٹ  میں عورت مارچ کی حمایت کرتے ہوئے لکھاکہ”یچے ہٹ عورت مارچ کا ترانہ ہے اور اب یہ گانا اسی تحریک کا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”میں نے جسٹن بی بی کے لیےیہ  گانا’راستہ چوری اب ہم آگئے‘ سے لکھنا شروع کیا اور اب یہ پاکستان کی خواتین کی آواز بن گیا ہے۔ ظلم ختم ہونا چاہیے“۔

انہوں نے کہاکہ”   پاکستان کی ان بہادر خواتین کے ساتھ یکجہتی  کیلیے کھڑے ہوں  جو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلی ہیں اور صنفی مساوات کے لیے لڑ رہی ہیں۔ ہمیں ان کو  سننا چاہیے،ان سے تعاون کرنا چاہیےاورعمل کرنا چاہیے“۔

متعلقہ تحاریر