زمان پارک آپریشن؛ دیپک پروانی، بلال اشرف کی مذمت، عاصم اظہر کا اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ

گلوکار عاصم اظہر، اداکار بلال اشرف اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والی پولیس آپریشن کی مذمت کی۔ عاصم اظہر نے اسے خانہ جنگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ باعزت طریقے سے الیکشن کروائے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں کی گئی پولیس کی کارروائی کوگلوکار عاصم اظہر نے خانہ جنگی قرار دے دیا جبکہ اداکار بلال اشرف نے بھی مذمت کی ۔

گلوکار عاصم اظہر، اداکار بلال اشرف اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والی پولیس آپریشن کی مذمت کی۔ عاصم اظہر نے اسے خانہ جنگی قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پیغام امن کو خراج تحسین

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر کو گرفتار کرنے یا زخمی کرنے سے خانہ جنگی اور ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

گلوکار عاصم اظہر نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو مشورہ دیا کہ اس نقصان سے بچنے اور باعزت طریقے سے انتخابات کا انعقاد کروانے کے لیے  تیار رہیں ۔ ووٹ سے ڈراؤ نہیں۔

جبکہ فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کہا کہ یہ بیوقوف حکومت جو پولرائزیشن بنا رہی ہے اور ایک آدمی کی گرفتاری کے لیے جو وقت اور پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے بھی حکومت کو مشورہ دے ڈالا۔  فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ اگر وہ اس میں سے آدھا پاکستانی معیشت اور عوام پر خرچ کرتے۔ یہ ملک کہیں جا سکتا ہے۔

اداکار بلال اشرف نے اپنی  ٹوئٹ  میں کہا کہ یہ خوفناک اور مکروہ رویہ ہے۔ نااہلی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آپ صرف معاملات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

بلال اشرف نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟ ۔  بوڑھے آدمیوں ، عورتوں اور دلکش بچوں کے ساتھ ۔

متعلقہ تحاریر