فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

نکاح آدھا دین ہے، ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے، اداکار کی سابقہ اہلیہ کا سوال و جواب کی نشست میں پرستار کو دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب

 اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دوسری شادی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نکاح آدھا دین ہے اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔

علیزے سلطان نے فیروز خان کے ساتھ طلاق کے بعد پہلی مرتبہ مداحوں کے ساتھ گفتگو  کیلئے انسٹاگرام پر سوال جواب کی ایک نشست کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار فیروز خان کو نواز الدین صدیقی کے ساتھ اظہار ہمدردی مہنگا پڑگیا

فیروز خان کے وکیل کی منیب بٹ کیخلاف مقدمے کیلیے ایف آئی اے کو  درخواست

 

ایک مداح نے سوال کیا کہ طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟

علیزے سلطان نے جواب دیا کہ جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

ایک اورصارف نے  سوال کیا کہ کیا طلاق کے بعد آپ زیادہ پُر اعتماد ہوگئی ہیں؟ جس کے جواب نے ان کا کہنا ہے کہ جب آپ کی بےقدری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تو آپ کھِل اُٹھتے ہیں۔

ایک پرستار نے  دوسری شادی کے حوالے سے رائے معلوم کی تو علیزے سلطان  نے کہا کہ شادی آدھا دین ہے اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔علیزے سلطان نے مداحوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اگر مشکل وقت میں آپ لوگوں کا ساتھ نہیں ہوتا تو وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتی تھیں۔

واضح  رہے کہ علیزے سلطان 2018  میں فیروز خان  کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم  دو بچوں کی پیدائش کے بع گزشتہ برس ستمبر میں  جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ۔

متعلقہ تحاریر