عروہ حسین اداکار فہد مصطفیٰ کے شو میں ندیم بیگ کے ہاتھوں ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
ہدایت کار ندیم بیگ نے فہد مصطفیٰ کے شو میں سوالات کے جواب میں بتایا تھا فلم کے سیٹ پرعروہ حسین سب سے زیادہ نخرے دکھاتی ہیں اور ڈانس میں خون تھکوا دیتی ہیں۔
اداکارہ عروہ حسین اداکار فہد مصطفیٰ کے شو میں ہدایت کار ندیم بیگ کا خود سے متعلق سچ سن کر پھٹ پڑیں۔
ہدایت کار ندیم بیگ نے فہد مصطفیٰ کے شو میں سوالات کے جواب میں بتایا تھا فلم کے سیٹ پرعروہ حسین سب سے زیادہ نخرے دکھاتی ہیں اور ڈانس میں خون تھکوا دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی خطرات سے دوچار ہے؟
آئما بیگ نے اپنے بیان کی بیہودہ خبر لگانے پر فیشن میگزین کو کھری کھری سنادی
اداکارہ عروہ حسین اے آر وائی نیوز کے شو تھرڈ امپائر کے دوران ہدایت کار ندیم بیگ کے منہ سے خود سے متعلق سچ سن کر سیخ پا ہوگئیں۔اداکارہ نے طویل انسٹاگرام پوسٹ میں ٹی وی شوز کے طریقہ کار پر ہی سوالات اٹھادیے۔
</p>
اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں لکھاکہ” یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے شوز کا طریقہ کار ایسا ہے کہ انڈسٹری کے ہرفرد کو ریٹنگ کی خاطر تفریح کے لبادے میں دوسرے کو نیچے دکھانا پڑتا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ”بات اس حد تک آگئی ہے تو میں کہانی کا اپنا رخ مزید واضح کرنا چاہوں گی، ندیم بھائی اور میں نے مل کر صرف ایک پروجیکٹ کیا ہے اور اس گانے”لک ہلنا“ پر ہمارے درمیان اختلاف رائے تھا اور پھرآخر کار گانے کےانتخاب ، ڈانس اسٹیپس اور جمالیات کے حوالے سے ہم نے ان کی رائے کا انتخاب کیا، شاید اس لیے کہ بطور معاشرہ ہم اختلاف رائے کے حوالے سے عدم برداشت کا شکار ہو گئے ہیں اور خاص کر جب معاملہ کسی عورت کا ہو“۔
انہوں نے کہاکہ”اس گانے کے حوالے سے حد سے زیادہ تنقید سہنے کےباوجود میں کبھی ہدایت کار کیلیے عزت میں کمی نہیں لائی، مجھے اس بات سے شدید تکلیف ہوئی ہے کہ کس طرح میری شخصیت کو صرف اس سیٹ پر صحت مند مباحثہ کرنے پر عوامی طور پر غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے جو کہ میں سمجھتی ہوں موجودہ دور میں ٹیم ورک کی بنیاد ہے، جب کہ ان تمام سالوں میں مجھے ذاتی طور پر قصور وار نہیں ٹھہرایاگیا“۔
انہوں نے کہاکہ” مجھے اس معاملے میں کچھ حد تک اپنی غلطی کو بھی تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ جب میں نے کام کرنا شروع کیا تو اپنے ابتدائی سالوں کے دوران میں صرف اس حد تک سمجھدار تھی کہ کسی کے تخلیقی خیالات پر بات کرنا ٹیم ورک کے زمرے میں آتا ہے “۔
View this post on Instagram
عروہ حسین نے کہاکہ”آج مجھ میں اتنی سمجھ آگئی ہے کہ کسی ایسی جگہ کام نہ کروں جہاں ایک خیال یا رائے کے اظہار پر رجعت پسندانہ اور مکروہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور جہاں کسی کی آواز کو صرف عورت ہونے پر زبردستی رد کر دیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں ہماری مختصر سی انڈسٹری کے کسی کیلیے کام کے ذرائع محدود ہوسکتے ہیں لیکن میں اپنی شناخت خود بنانا پسند کروں گی کیونکہ مجھے کوئی دوسرا طریقہ معلوم نہیں ہے“۔
انہوں نے کہاکہ”مجھے لگتا ہے کہ اداکاروں کی زندگی عوام کی نظروں میں رہنے کی وجہ سے کافی مشکل ہے ، ہر وقت غیر ضروری تنقید کانشانہ بنتے ہیں،کتنا اچھا ہوتا اگر ہمارے پیارے ساتھی ناظرین کو مزید اکسانے کے لیے ایک مخصوص فرد کو نشانہ بنانے کے عمل میں شریک نہ ہوتے،یہ نقصان دہ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ مجھے واقعی امید ہے کہ اس سے ہر کوئی یہ سمجھے گا کہ یہ گیمز درحقیقت کسی کی ذہنی صحت اور تندرستی کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں “۔
عروہ حسین نے دھونس کا انکار کریں کاہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ” آئیے اسے ہر ایک کے ساتھ آسان بنائیں، ایک دوسرے کے کام جشن منائیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں اور جوکہ ہم اب بھی کر سکتے ہیں، ایک دوسرے میں اچھائی کا احترام اور حوصلہ افزائی کریں۔ زندگی بہت مختصر ہے اور وقت گزرنے کے بعد سب پچھتاتے رہ جاتے ہیں “۔
عروہ حسین کی پوسٹ پر ان کے شوہر فرحان سعید نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اقبال کے شعر کا مصرع لکھاکہ”تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں“۔
View this post on Instagram
عروہ حسین کی بہن اداکارہ ماورا حسین نے لکھاکہ ” میں نے ذاتی طور پرتمہیں اس سب سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے اور بہت کچھ،تمہیں غلط سمجھا گیااور تمہارے حوالے سے غلط بیانی کی گئی لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سب کے ذریعےتمہیں بہادر بنتے ہوئے ہوئے دیکھا ہے ، تمہیں ہمیشہ اپنی طاقت اور دلکشی سے رہنمائی نصیب ہواور ہمیشہ یاد رکھو عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، بس جاری رکھو، میں ہمیشہ تم سے پیار کرتی ہوں“۔