اداکار ہارون شاہد پختونوں کی حمایت میں سامنے آگئے

سنا ہے کچھ لوگوں کو پشتون چبھتے ہیں ؟ میں اس معاملے کو  ذاتی طور پر لیتا ہوں کیونکہ میرا دل  پٹھانی کا ہے! پنجاب اور خیبرپختونخوا ہم ایک ہیں، ہارون شاہد

اداکار ہارون شاہد پختونوں  کی حمایت میں سامنے آگئے۔اداکار نے اپنی پختون اہلیہ اور بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پختونوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کے دوران  کارکنوں کے احتجاج پر  نگراں صوبائی حکومت نے الزام عائد کیا تھاکہ قبائلی علاقوں سے دہشتگر لاکر زمان پارک میں ٹھہرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکاروں کا عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں پر شدید ردعمل

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے عمران خان کی ریلی دیکھ کر کیا کہا؟

نگراں صوبائی حکومت کے الزامات پر سوشل میڈیا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ نگراں وزیراطلاعات عامر میر کو اس بیان پرعوام کے شدید غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکار ہارون شاہد نے اسی تناظر میں اپنی پختون اہلیہ اور بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”سنا ہے کچھ لوگوں کو پشتون چبھتے ہیں ؟ میں اس معاملے کو  ذاتی طور پر لیتا ہوں کیونکہ میرا دل  پٹھانی کا ہے! پنجاب اور خیبرپختونخوا ہم ایک ہیں“۔

متعلقہ تحاریر