اداکارہ میرا عمران خان کیلیے دعاگو،زرنش خان کی کھلاڑیوں کو شاباش

اداکارہ میرا اور زرنش خان نے زمان پارک لاہور میں کیے گئے حالیہ آپریشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عوامی حمایت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔شوبز شخصیات بھی  عمران خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کررہی ہیں۔

اداکارہ میرا اور زرنش خان نے زمان پارک لاہور میں کیے گئے حالیہ آپریشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار ہارون شاہد پختونوں کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستانی فنکاروں کا عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں پر شدید ردعمل

اداکارہ میرا نے انسٹاگرام پر عمران خان  کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کیلیے دعا کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”کوئی زبان خاموش نہ رہے،تمام دوست دعا میں شامل ہو جائیں، پروردگار کپتان اور زمان پارک میں موجود تمام کھلاڑیوں کی حفاظت فرما، آمین“۔

اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹاگرام پر زمان پارک پر پولیس کا ایکشن ناکام بنانے کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران رقص کرنے والے کارکن کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”مجھے اپنے لوگوں پر فخر ہے جوقوم کیلیے ، اپنے لیے اور اپنے لیڈر کے لیے کھڑے ہوئے ہیں“۔

متعلقہ تحاریر