شادی کی کوئی جلدی نہیں، پری ہنی مون مرحلے سے گزر رہی ہوں، ملائیکا اروڑا

اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں، اداکارہ کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی ملائیکا اروڑا اور ارجن کپورکی شادی کی افواہیں طویل عرصے سے گرم ہیں تاہم اداکارہ نے اب اپنے رومانوی تعلق کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور دوسری شادی کےبارے میں بھی خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

ملائیکا اروڑا  نے 2016 میں ارباز خان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی  جس کے بعد   وہ خود سے  12 سال چھوٹے ارجن کپور  کے ساتھ شادی کیے بغیر رہ رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

ملائیکا اروڑا کے ریئلٹی شو کاآغاز، شادی اور مزید بچوں کی خواہش کے سوال پر کیا کہا؟

رانی مکھرجی کی فلم ہماری خاندانی روایات سے مطابقت نہیں رکھتی، نارویجن سفارتخانہ

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بتایا کہ  میں کہا کہ طلاق کے بعد جب انہیں ایک نوجوان آدمی میں پیار ملا تو لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ملائیکا نے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور انہیں شادی کی جلدی نہیں کیونکہ وہ فی الحال پری ہنی مون کے مرحلے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا  کہ  شادی ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ دو لوگوں کے درمیان ہی ہونا چاہیے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل   ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ اپنے رومانس کے بارے میں کھل کر کہا تھا کہ”ہم ایک بالغ مرحلے پر ہیں جہاں ابھی مزید دریافتوں کی گنجائش ہے، لیکن ہم ایک ساتھ مستقبل دیکھنا پسند کریں گے اور دیکھیں گے کہ ہم اسے کہاں سے شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھاکہ” ہم مستقبل کے بارے میں ہنستے اور مذاق کرتے ہیں، لیکن ہم بہت سنجیدہ بھی ہیں، آپ کو اپنے تعلقات میں مثبت اور محفوظ محسوس کرنا ہوگا،میں بہت خوش اور مثبت سوچ رکھتی ہوں، ارجن مجھے وہ اعتماد اور ضمانت دیتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ تھا کہ” مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایک ساتھ تمام کارڈز کھولنے چاہئیں، ہم اب بھی ہر ایک دن ایک ساتھ اپنی زندگی اور رومانس سے پیار کرتے ہیں، میں اسے ہمیشہ کہتی ہوں کہ میں تمہارے ساتھ بوڑھا ہونا چاہتی ہوں۔ ہم باقی چیزوں کا پتہ لگائیں گے، لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ میرا ہے“۔

متعلقہ تحاریر