ماہرہ خان نے زمان پارک میں آپریشن کو پاگل بن قرار دے دیا
پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد ریاستی جبر کا نشانہ بننے والی سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے حق میں آواز اٹھارہی ہے۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع رہائشگاہ میں پنجاب پولیس کے آپریشن کو پاگل پن قرار دیدیا۔
پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد ریاستی جبر کا نشانہ بننے والی سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے حق میں آواز اٹھارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس تشدد کے خلاف اداکار عدنان صدیقی بھی پھٹ پڑے
اداکارہ میرا عمران خان کیلیے دعاگو،زرنش خان کی کھلاڑیوں کو شاباش
ماہرہ خان نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کی جانب زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کا دروازہ بھاری مشینری کی مدد سے توڑے جانے اور پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیے جانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔
How the hell is this justified?
This is insanity https://t.co/r49SYMM0pQ— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 18, 2023
ماہرہ خان نے واقعے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ کیسے جائز ہوسکتا ہے؟ یہ پاگل پن ہے“۔یاد رہے کہ 15 مارچ کو بھی ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاستی جبر کیخلاف ٹوئٹ کیا تھا۔
This is absolutely ridiculous! Praying for everyone’s safety and for some sanity to prevail! https://t.co/lGmrT2gWoN
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 15, 2023
صرف ماہرہ خان ہی نہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستارے تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت کااظہار کررہے ہیں۔ اداکارہ مشی خان تو ہفتے کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پراسلام آباد جاپہنچیں تھیں اور ہاتھوں میں پھول کی پتیاں اٹھاکر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے دوڑتی پائی گئی تھیں۔