شہزاد رائے کی شرٹ پر بنی شکل کس مشہور پاکستانی شخصیت سے ملتی ہے؟
میری شرٹ پر بنی تصویر کسی مشہور پاکستانی شخصیت مشابہہ ہے لیکن میں اندازہ نہیں کرپارہا کہ یہ کس کی تصویرہے، کیا آپ اسے پہچاننے میں میری مدد کرسکتے ہیں، گلوکار
گلوکار شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی شرٹ پرایک شکل چھپی ہوئی ہے۔
گلوکار نے صارفین سے سوال کیا ہےکہ یہ شکل کس مشہورپاکستانی شخصیت سے مشابہہ ہے؟
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان نے زمان پارک میں آپریشن کو پاگل بن قرار دے دیا
زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس تشدد کے خلاف اداکار عدنان صدیقی بھی پھٹ پڑے
شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” میری شرٹ پر بنی تصویر کسی مشہور پاکستانی شخصیت مشابہہ ہے لیکن میں اندازہ نہیں کرپارہا کہ یہ کس کی تصویرہے، کیا آپ اسے پہچاننے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟“
The face on my T-shirt looks like a famous Pakistani person, but I can’t figure out who it is. Can you help? pic.twitter.com/9lqU0hXgAs
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 19, 2023
شہزاد رائے کے سوال پر ٹوئٹر صارفین نے اس شکل کو مختلف شخصیات سے مشابہ قرار دیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ یہ تصویر گیمز آف تھرون کے کردار وائٹ واکر کی ہے۔
ایک صارف نے اس تصویر کو موسیقار روحیل حیات سے مشابہ قرار دیا ۔ ایک صار ف نے کہا کہ یہ تصویر آواز اور انداز کے جادوگر ضیامحی الدین سے ملتی جلتی ہے جبکہ کئی صارفین نے اسے سینئر اداکار شکیل کی شکل سے مشابہہ قرار دیا۔
تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے اس تصویر کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی شکل سے مشابہہ قرار دیا ہے۔