کامیڈین جیرمی میک لالن کا عمران خان کی حمایت میں طنزیہ ٹوئٹ وائرل

عمران خان کی حمایت کرنے پر مجھے سی آئی اے سے نکال دیا گیا ہے، دعا کریں مجھے نئی نوکری مل جائے،کامیڈین کے ٹوئٹ پر صارفین نے تبصروں کی بھرمار کردی

پی ڈی ایم حکومت کے جبر کا نشانہ بننے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت میں  روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اداکار اور مشہور شخصیات بھی سابق وزیراعظم کے حق میں کھل کر بات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس تشدد کے خلاف اداکار عدنان صدیقی بھی پھٹ پڑے

اداکارہ میرا عمران خان کیلیے دعاگو،زرنش خان کی کھلاڑیوں کو شاباش

 

معروف کامیڈین جیرمی میک لالن بھی وقتاً فوقتاً تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حق میں طنزیہ ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ٹوئٹ انہوں نے حالیہ دنوں میں  بھی کیا ہے جو بے پناہ وائرل ہورہا ہے۔

جیرمی میک لالن نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھاکہ”عمران خان کی حمایت کرنے پر مجھے سی آئی اے سے نکال دیا گیا ہے، دعا کریں مجھے نئی نوکری مل جائے“۔

جیرمی میک لالن کے اس ٹوئٹ کو تحریک انصاف کے حامی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بے پناہ پسند کیا جارہا ہے۔ صارفین نے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

کسی نے کامیڈین کو حکومت پاکستان میں فرائض انجام دینے کا مشورہ دیدیا تو کسی نے جیرمی میک لارن کو اپنی خدمات پاکستانی خفیہ کے سپرد کرنے کی تجویز پیش کردی۔

اس ٹوئٹ کو 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ 19 ہزار سے زائد صارفین نے اس ٹوئٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر