کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں، اداکارہ ثنا کا مشورہ

اداکارہ ثنا  14سالہ طویل ازدواجی رفاقت کے خاتمے کے بعد اس کے اثرات سے تاحال نہیں نکل پائی ہیں اور اکثر و بیشتر اشاروں کنایوں میں سابقہ شوہر فخر جعفری پر طنز کے نشتر برساتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کپڑے نہیں، انہیں پہننے والی عورت دنیا بدل سکتی ہے،اداکارہ ثنا

اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ایک منافق نہ ہو، اداکارہ ثنا

اداکارہ ثنا نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈیزائنر حنا سلمان کے تیار کردہ لباس میں  اپنی دوتصاویر شیئر کی ہیں  جن میں سے ایک میں وہ ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو، کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھورنے والے پچھتائیں“۔

اداکارہ ثنا نے یوٹیوبر نادرعلی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھاکہ” میں نے اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور طویل عرصے سے کرتی آرہی تھی۔ وجہ کوئی بھی ہو، شادی کا خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں ہر ایسے شخص کی سپورٹ کرنی چاہیے جو اس کرب سے گزرتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”کبھی کبھی انسان کو تعلقات  توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ توڑے جائیں توبہت کچھ ٹوٹ جاتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے،اس لیے کچھ چیزوں کو الگ کرنا ضروری ہوجاتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ” ہر انسان کا اپنا مقدر ہوتا ہے، سب اللہ کے انسان ہیں،اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ان میں سے کوئی ایک منافق نہ ہو“۔

متعلقہ تحاریر