ماہرہ خان اور انور مقصود کا مریم نواز پر طنز، لیگی رہنما برا مان گئے

ماہرہ خان کو ذہنی صحت کے مسائل ہیں، انور مقصود ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتے ہیں، سینیٹر افنان اللہ: انور مقصود کیجانب سے پاکستان کی دو بہادر خواتین پرتبصرے قابل مذمت اور ماہرہ خان کا ان پر ہنسنا افسوسناک ہے، حنا پرویز بٹ

اداکارہ ماہرہ خان اور انور مقصود کی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  سے متعلق طنزیہ گفتگو پر لیگی رہنما برامان گئے۔

کراچی آرٹس کونسل میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں’ایک شام ماہرہ خان کے نام ’ کے عنوان سےخصوصی  نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

کامیڈین جیرمی میک لالن کا عمران خان کی حمایت میں طنزیہ ٹوئٹ وائرل

ماہرہ  نے زمان پارک میں آپریشن کو پاگل بن قرار دے دیا

اس تقریب کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں  ماہرہ خان نے انور مقصود سے سوال کیا کہ”آج ہم دیکھتے ہیں دو عورتیں لڑرہی ہیں، چیخ رہی ہیں، زہرایک دوسرے کو دے رہی ہیں،  ایسا کیو ں ہے؟“۔

انور مقصود نےاپنے روایتی طنزیہ انداز میں کہا کہ  ”دوعورتیں “ اور پھر توقف کے بعد بولے”مریم نواز اور مریم اورنگزیب“۔انور مقصور کے اس جملے پر ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اس پر انور مقصود نے کہاکہ”میں صرف مثال دے رہاہوں کیونکہ مجھ پر سیاسی بات کرنے پرپابندی ہے“۔ اس پر ماہرہ خان نے کہاکہ”آپ نے بالکل درست مثال دی ہے، میں کسی کے بارے میں کوئی بات نہیں کہہ سکتا، حالات ابھی ایسے ہی ہیں لیکن ٹھیک ہوجائیں گے ،انشااللہ“۔

انور مقصود نے ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے تو صرف مثال دی ہے، آپ نے کہا نا کہ دوعورتیں لڑرہی ہیں، گالیاں دے رہی ہیں،تو میں نے صرف مثال دی ہے اور یہ تو ہر جگہ اصلی زندگی میں بھی ہوتا ہے،دونوں ایکٹرس ہیں، کریکٹر ایکٹرس نہیں ہیں“۔ انور مقصود کے اس جملے پر ہال ایک مرتبہ پھر تالیو ں سے گونج اٹھا۔

لیگی رہنماؤں کو ماہرہ اور انور مقصود کی گفتگو پسند نہیں آئی ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ماہرہ خان کودماغی صحت کے مسائل ہیں اور انور مقصود عمر کےاس حصے میں شراب کےنشہ میں دھت رہتے ہیں“ ۔سینیٹر افنان اللہ نے دونوں کو بے شرم کردار کا حامل قرار دیا۔انہوں نے لکھاکہ” ماہرہ خان کےکردار پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں،یہ پیسہ کےلیےانڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہیں اور انور مقصود تعصب سے بھرے ہوئے لعنتی کردار ہیں “۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نےاپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”ماہرہ خان سلیبرٹی ہونے کیساتھ ایک خاتون بھی ہیں، انور مقصود کیجانب سے مریم بی بی اور مریم اورنگزیب پر لفظی حملوں پر ماہرہ کا ہنسنا اور تالیاں بجانا افسوسناک ہے۔انور مقصود کیجانب سے پاکستان کی دو بہادر خواتین پرتبصرے بھی قابل مذمت ہیں“۔

متعلقہ تحاریر