عشنا شاہ کا عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیاز کو رہا کرنے کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف کا بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اداکارہ عشنا شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان نیازی کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان اور انور مقصود کا مریم نواز پر طنز، لیگی رہنما برا مان گئے

کامیڈین جیرمی میک لالن کا عمران خان کی حمایت میں طنزیہ ٹوئٹ وائرل

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ حسان نیازی کو رہا کرو درج کیا۔دریں اثناپولیس نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جس سلسلے میں حسان خان نیازی کی جانب سے وکلا علی بخاری، قیصر امام اور شیر افضل مروت عدالت پیش ہوئے۔

علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مطابق چیکنگ کے دوران حسان نیازی نے بیرئیر توڑ کر پولیس اہلکار کو مارنے کی دھمکی دی اور حسان نیازی نے پولیس چیکنگ کے دوران مزاحمت کی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حسان نیازی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کی ان کی لیگل ٹیم نے مخالفت کردی۔

حسان نیازی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، ان کا کوئی کرمینل ریکارڈ نہیں، وہ ایک پروفیشنل وکیل ہیں، ان کے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہاکہ اقدام قتل کی ایف آئی آر ہے، یہ سادہ کیس نہیں، سیاسی تناظر میں عدالت دیکھے، عدالت پولیس کے ساتھ ہونے والا سلوک دیکھے، پولیس کو ڈنڈوں سے ماراگیا، پتھراؤ کیاگیا، حسان نیازی کی گاڑی برآمد کرنی ہے، تفتیشی عمل کو متاثرنہیں کیاجاسکتا، مقدمے سے حسان نیازی کو ڈسچارج نہیں کیاجاسکتا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے تفتیشی افسر کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی  اور ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ تحاریر