سوارا بھاسکر نے ولیمے میں کس پاکستانی ڈیزائنر کا تیارہ کردہ لباس پہنا

اداکارہ نے اپنے ولیمے کے ملبوسات کی لاہور سے رائے بریلی  پہنچنے کی کہانی اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں بیان کی ہے۔

مسلمان سیاستدان سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد ضرار احمد نے اپنے ولیمے میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے۔

اداکارہ نے اپنے ولیمے کے ملبوسات کی لاہور سے رائے بریلی  پہنچنے کی کہانی اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں بیان کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے


سوارا بھاسکر نے اپنی سہاگ رات کی تصویر شیئر کردی

سوارا بھاسکر کی شادی قانونی ہے اسلامی نہیں، اسلامی اسکالر کے ٹویٹ نے تنازعہ کھڑا دیا

 

سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرا ولیمے کا لباس لاہور سے  دبئی،بمبئی اور دہلی کے راستے بالآخر بریلی آیا“۔ انہوں نے بتایاکہ” میں طویل عرصے سے علی ذیشان کی صلاحیت پر حیران ہوں“۔

انہوں مزید لکھاکہ  ”جب میں نے اپنے ولیمے میں علی ذیشان کاتیار کردہ لباس پہننے کے خیال سے انہیں بلایا تو ان کی گرمجوشی اور سخاوت نے مجھے ان کی تعریف پرمجبور کردیا“۔

اداکارہ نے لکھاکہ ”علی ذیشان نے نہ صرف میرے اور فہد کے کپڑے بھیجے  بلکہ  شاندار لباس پرذاتی تفصیلات اور پیغامات کے ساتھ بڑی محنت کے  ساتھ  کڑاہی  کا کام کروایا“۔

انہوں نے بتایا کہ” پاکستان میں موجود ان کی دوست عینی زمان  مشکل میں ان کے کام آئیں اور لاہور میں مقیم علی جو ان کے سے کبھی نہیں ملے، انہیں شادی کی اختتامی تقریب کیلیے ان کے خوابوں کا لباس بھیجنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں احساس دلایا کہ محبت اوردوستی سرحدوں اور حدود کی محتاج نہیں ہے “۔

متعلقہ تحاریر