ہم پاکستان کو پاکستان کیوں نہیں دیکھنا چاہتے؟دیپک پروانی پھٹ پڑے
ملک میں سیاسی انتشار تقسیم بڑھنے کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا جارہا ہے۔معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی پاکستان کو ترکی اور سعودی عرب جیسا دیکھنے کے خواہشمندوں پر برس پڑے۔
دیپک پروانی بھی دیگر فنکاروں کی طرح تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پرزور حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ کا عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیاز کو رہا کرنے کا مطالبہ
ماہرہ خان اور انور مقصود کا مریم نواز پر طنز، لیگی رہنما برا مان گئے
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کی شناخت کے حوالے سے قوم کو تقسیم کرنے والوں پر برس رہے ہیں۔
For the love of #pakistan and #pakistanis my beautiful country 🙂 pic.twitter.com/4frWoHFVMJ
— Deepak perwani (@DPerwani) March 21, 2023
انہوں نے کہاکہ”ضیا الحق سعودی عرب جیسا پاکستان چاہتے تھے،کوئی اور ترکی جیسا پاکستان چاہتا ہے، ہوسکتا ہے کہ کوئی دبئی جیسا پاکستان چاہتا ہو، ہوسکتا ہے کوئی کچھ اور چاہتا ہو“۔ انہوں نے کہاکہ” کہاں ہےوہ جو پاکستان کو پاکستان دیکھنا چاہتا ہے؟ یہ اس کی کوئی تُک بنتی ہے؟“۔