گلوکار عاطف اسلم کے ہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش

آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی ملکہ آگئی ہے، گلوکار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 2 بیٹوں کےبعد پیاری سی بیٹی کےبھی باپ بن گئے.

گلوکار نے اپنی بیٹی کا نام  حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہم پاکستان کو پاکستان کیوں نہیں دیکھنا چاہتے؟دیپک پروانی  پھٹ پڑے

زارا نور عباس کی انسٹاگرام پوسٹ نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی ملکہ آگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔

آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی  مبارک باد بھی دی ۔ جبکہ ساتھی فنکاروں، شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبادکباد دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کے 2 بیٹے احد عاطف اور آریان اسلم ہیں۔

متعلقہ تحاریر