بھارتی ریئلٹی اسٹار عرفی جاوید کو کس نے ہاں کردی؟

اپنے انوکھے فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی عرفی جاوید نے اس مرتبہ اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو حیران کردیا۔

اپنے انوکھے انداز  کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہنے والی  بھارتی سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پرستاروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں ہاں کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں

فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آرہا ہے؟کرینا کپور سمیت دیگر کاسٹ نے اشارہ دیدیا

عرفی جاوید نے  اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے   جس میں لکھا   ہے کہ”اس نے ہاں کہہ کردی ہے“۔    بگ باس   سے مشہور ہونے والی ریئلٹی اسٹار نے جیسے ہی ٹوئٹ کیا  پرستاروں نے مبارکباد اور ناقدین نے ہتک آمیز جملوں اور میمز کے ڈھیر لگادیے ۔

عرفی جاوید کی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہےکہ کسی نے ان کا اظہار محبت قبول کرلیا ہے اور اب وہ اکیلی نہیں رہی ہیں۔صارفین کی اکثریت نے انہیں مبارکباد پیش کی تاہم چند صارفین نے گھٹیا تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے ایک میم شیئر کیا جس میں لکھا ہے”نہیں ملے گا“۔ ایک اور صارف نے لکھاکہ”اب سب کے سامنے میرا نام مت لے لینا یار“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”ہم نے اسے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا،خیر،دوستو!نیک خواہشات کےلیے آپ کا شکریہ“۔

متعلقہ تحاریر